یونیورسٹی آف سدرن کیلی فورنیا کی گریجویشن تقریب میں اسنا تبسم کی پذیرائی
اسنا تبسم جن کی تقریر فلسطین کے بارے میں نظریات پر تنازعہ کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی تھی نے اپنا ڈپلومہ حاصل کر لیا ۔
تبسم جب اسٹیج پر گیئں تو حاضرین نے زبردست تالیاں بجائیں، ان کے ہم جماعت اور دیگر لوگ ان کے لیے کھڑے ہوگۓ ۔
تبسم نے عربی میں ایک پیغام کے ساتھ خدا کا شکر ادا کیا۔
دھمکیوں کے باوجود، وہ آزادی اظہار کی علامت اور فلسطینی کاز کے لیے ایک آواز کے طور پر ابھری ہیں، انہوں نے ساتھیوں اور ماہرین تعلیم کی طرف سے وسیع حمایت حاصل کی ہے۔