پاکستان کے افغانستان میں فضائی حملے، آٹھ افراد ہلاک
پاکستان نے افغانستان کے اندر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے منسلک گروپوں کے خلاف فضائی حملے کرنے کی تصدیق کی ہے
اس گروپ کو پاکستان میں متعدد حملوں کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا، جن میں شمالی وزیرستان میں سات فوجیوں کی حالیہ ہلاکت بھی شامل ہے
پاکستان کے دفتر خارجہ نے افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر افغان حکام سے تحفظات کا اظہار کیا
دریں اثنا افغانستان کی حکومت نے پاکستان کے سفارتکار کو طلب کرکے فضائی حملوں کی مذمت کی
حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پکتیکا اور خوست صوبوں میں پاکستانی فضائی حملوں میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے
انہوں نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ اپنے مسائل اور ناکامیوں کا ملبہ افغانستان پر نہ ڈالے اور ایسی کارروایوں کے سنگین نتائج سے خبردار کی
پاکستانی فوج نے افغانستان پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگایا