معروف امریکی صحافی اور سماجی کارکن شان کنگ کا فلسطینیوں سے متاثر ہو کر قبول اسلام
امریکی کارکن شان کنگ اور ان کی اہلیہ رائے نے پیر کو رمضان کے پہلے دن اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کنگ نے اپنے فیصلے میں غزہ میں پیش آنے والے مصائب اور صدمے کو ایک اہم عنصر قرار دیا۔
امریکی مسلمان اسکالر عمر سلیمان کی رہنمائی میں اس جوڑے نے انسٹاگرام لائیو پر اپنی شہادت شیئر کی۔
چوالیس سالہ کنگ نے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئےفلسطینی کیفیہ کندھوں پر ڈال رکھا تھا۔
کنگ، جو اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطین کے لیے اپنی آوازاٹھانے کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں، نے تباہی کے درمیان غزہ کے لوگوں کے توکل اور صبر کو اجاگر کیا۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے فلسطینی مزاحمت کاروں کے زیر حراست امریکی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کام کیا، حالانکہ خاندان اس کی تردید کرتا ہے۔
کنگ کی سوشل میڈیا سرگرمی ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو معطل کرنے کا باعث بنی۔
نسلی امتیاز اور ذاتی دھچکے سمیت مشکلات سے لے کر سماجی انصاف کے اسباب، خاص طور پر بلیک لائیوز میٹرکے لیے سرگرم عمل ہونے تک ان کا سفر، قابل ذکر خدمات سے بھرپور ہے۔
تنقید کے باوجود، کنگ سماجی انصاف اور امن کے لیے اپنی وکالت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
وہ اپنی بیوی اور پانچ بچوں کے ساتھ نیویارک میں مقیم ہیں۔