مصر اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں شامل
مصر نے بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔
مصر نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کرے اور غزہ میں انسانی امداد کے لیے آئی سی جے کے احکامات پر عمل درآمد کرے۔
اس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری مداخلت کرے۔
جنگ بندی کی تجاویز کے باوجود، اسرائیل نے رفح میں فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے ۔