غزہ میں اسرائیلی حملوں سے شہریوں کی اموات کا سلسلہ جاری، اقوام متحدہ کا آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں مسلسل اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 69 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں
ان حملوں میں بوریج پناہ گزین کیمپ کے العطار خاندان کے گھر کو نشانہ بنانے والے فضائی حملے میں نو افراد شہید ہوئے۔
غزہ شہر میں خوراک کی امداد کے منتظر چھ افراد کو اسرائیلی فوج نے گولی مار کر شہید کر دیا، جبکہ 83 دیگر زخمی ہوئے۔
جنوبی غزہ میں رفح شہر میں اقوام متحدہ کے امدادی مرکز پر حملے میں مزید پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔
اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی نے اپنی تنصیبات پر بار بار ہونے والے ان حملوں کی آزادانہ تحقیقات پر زور دیا ہے۔
خان یونس میں 15 فلسطینی جان بحق ہو گئے، جبکہ حماد شہر میں مزید اموات کی اطلاعات ہیں۔
اسرائیل کی فوج نے 65 سے زائد فلسطینیوں کے باقیات کو بھی روک رکھا ہے،جن سے وہ شہداء کے اہل خانہ پر دباؤ ڈالتے ہیں۔
یہ وہ شہدا ہیں جن کی دین اسلام کے مطابق آخری رسومات تک ادا نہیں کی گئیں، جس کی وجہ سے ان کے خاندان شدید کرب میں مبتلا ہیں۔
اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ وہ زمینی حملے سے قبل رفح میں پھنسے تقریباً 1.4 ملین فلسطینی شہریوں کو نام نہاد محفوظ علاقوں میں منتقل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 31,341 فلسطینی شہید اور 73,134 زخمی ہو چکے ہیں۔