عالمی انسانی ترقی کی رپورٹ: بھارت 134ویں نمبر پر، بھوٹان، بنگلہ دیش سےبھی نیچے
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، ہندوستان انسانی ترقی کے اشاریہ (ایچ ڈی آئی) پر 134 ویں نمبر پر ہے
ہندوستان بھوٹان (125) اور بنگلہ دیش (129) سے بھی نیچے ہے تینوں کو درمیانے درجے کی انسانی ترقی کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔
چین اور سری لنکا بالترتیب 75 اور 78 ویں نمبر پر ہیں
رپورٹ میں پاکستان 164 ویں نمبر پر ہے اور اسے ماریطانیہ اور تنزانیہ کے ساتھ کم انسانی ترقی والے ممالک میں شامل کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جہاں امیر ممالک غیر معمولی ترقی کر رہے ہیں، دنیا کے نصف غریب ترین ممالک کورونا سے پہلے کی ترقی کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
‘بریکنگ دی گرڈ لاک:ری امیجننگ کوآپریشن ان آ پولرائزڈ ورلڈ ‘ کے عنوان سے یہ رپورٹ امیر اور غریب اقوام کے درمیان ترقی کے بڑے فرق کو واضح کرتی ہے۔
اقتصادی ارتکاز بہت زیادہ ہے، عالمی تجارت کا تقریباً 40% تین یا اس سے کم ممالک کے زیر کنٹرول ہے۔
دنیا کے باہم مربوط ہونے کے باوجود، عدم مساوات وسیع ہو رہی ہے، جو کمی کے دو دہائیوں کے رجحان کو تبدیل کر رہی ہے۔
رپورٹ میں ماحولیاتی تبدیلی اور ڈیجیٹل ریگولیشن جیسے فوری مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے