رفح پر زمینی حملے کے خدشے کے درمیان اسرائیلی فورسز نے غزہ میں درجنوں افراد کو شہید کر دیا
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے مبینہ طور پر غزہ میں چھ “قتل عام” کیے ہیں، جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے اندر کم از کم 79 فلسطینی شہید اور 86 زخمی ہوئے ہیں۔
نصیرات کیمپ میں اسکول پر حملے میں تین افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کارروائیوں میں 50 مقامات کو نشانہ بنایا گیا- اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ مبینہ طور پر حماس کی لانچنگ سائٹس اور سرنگوں کو نشانہ بنایا گیا۔
زمینی حملے کے خدشات کے درمیان جنوبی غزہ میں رفح کے علاقے میں اسرائیل نے دو جنگی بریگیڈ تعینات کر دیے۔
اسرائیلی انفنٹری بریگیڈ عام طور پر 2,000 سے 5,000 فوجیوں پر مشتمل ہوتی ہے۔
مغربی کنارے میں بھی تشدد میں اضافہ ہوا ہے، 200 دن قبل غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے کم از کم 482 فلسطینی قتل کیے جا چکے ہیں۔
ے ۷ ملین سے زیادہ غیر قانونی یہودی آباد کار مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم پر قابض ہیں۔
اسرائیلی لڑاکا طیاروں اور توپ خانے نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے درجنوں ٹھکانوں پر حملوں کی ایک بےدریغ مہم لانچ کی ہے۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے مطابق، آیتا الشاب میں تقریباً 40 اہداف کو ہوائی جہازوں اور توپ خانے کی گولہ باری سے کئی منٹوں میں نشانہ بنایا گیا۔
گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 34,262 فلسطینی شہید اور 77,229 زخمی ہو چکے ہیں۔