امریکی سینیٹر کی جانب سے اقوام متحدہ کی ایجنسی پر اسرائیلی الزامات کی مذمّت
امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے اسرائیل کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے کہ یو این آر ڈبلیو اے کا حماس سے تعلق ہے۔
اس دعوے کو صاف جھوٹ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو ایجنسی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
اسرائیل نے یو این آر ڈبلیو اے کے 12 ملازمین پرسات اکتوبر کے حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے لیکن کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا
وان ہولن کا استدلال ہے کہ نیتن یاہو کا مقصد فلسطینیوں کی اپنی ریاست کے قیام کی کوششوں کو روکنا ہے
یاد رہے کہ امریکہ اور ایک درجن دیگر ممالک نے ان الزامات کے تناظر میں ایجنسی کی فنڈنگ روک دی ہے
ہولن نے کہا کہ اگر ایجنسی کی فنڈنگ میں کمی کی گئی تو غزہ کے لیے سنگین نتائج ہوں گے
انہوں نے امداد فراہم کرنے میں ایجنسی کے اہم کردار پر زور دیا۔
سینیٹر نے غزہ کے لیے انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹ بننے کی صورت میں اسرائیل کی فوجی امداد روکنے کے لیے غیر ملکی امداد کے قانون کی تعمیل پر بھی زور دیا
امریکا یو این آر ڈبلیو اے کو سالانہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ فنڈنگ بل کے تحت ایک اکاؤنٹ کے ذریعے فنڈز فراہم کرتا ہے جو 22 مئی کوادا کرنے ہیں