اسرائیل نے غزہ میں کھیل کے میدان اور مصروف بازار کو نشانہ بنایا، 56 فلسطینی شہید
غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 56 فلسطینی شہید اور 89 زخمی ہو گئے۔
حملوں میں مغازی مہاجر کیمپ میں کھیل کے میدان اور بازار سمیت شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے فلسطینی مزاحمت کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے غزہ میں 40 سے زیادہ چھاپے مارے۔
غزہ شہر کے شیخ رضوان محلے میں ایک حملے میں 7 افراد جان بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔
جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ متاثرین کی لاشیں غزہ شہر کےالاحلی اسپتال منتقل کی جا رہی ہیں۔
حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے جس کے نتیجے میں لبنان میں گزشتہ روز کے دوران اسرائیلی ڈرون حملوں میں حزب اللہ کے تین ارکان سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 33,899 فلسطینی شہید اور 76,664 زخمی ہو چکے ہیں
مرنے والوں میں 14,520 سے زیادہ بچے اور 10,000 خواتین شامل ہیں
اسرائیلی حملوں سے منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے میں دبی ہزاروں لاشوں کے باعث اموات کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔
غزہ پر اسرائیلی جنگ نے علاقے کی 85 فیصد آبادی کو اندرونی نقل مکانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
اسرائیل پر عالمی عدالت انصاف میں نسل کشی کا الزام ہے۔
جنوری میں ایک عبوری حکم نے تل ابیب کو نسل کشی کی کارروائیوں کو روکنے اور غزہ میں شہریوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کی ضمانت دینے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر کوئی خاطر خواہ عمل درامد نہیں کیا گیا۔