اسرائیل کی جانب سے داخلی راستے کھولنے سے انکار، امدادی ٹرک رفح بارڈر پر پھنس گئے
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں رفح بارڈر کراسنگ کا کنٹرول سنبھالنے سے خطے میں بحرانوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
اس نے خطے میں زمینی آپریشن کی تیاریوں کے لیئے تمام راستے بند کر دیے ہیں، بشمول انسانی امداد کے لیے جانے والے راستے۔
سرحدی گزرگاہ کی بندش کے ساتویں روز بھی فلسطینی ٹرک ڈرائیور مصر میں داخل ہونے کے لیے سرحد پر انتظار کرتے رہے۔
اسرائیلی فوج نے گزشتہ ہفتے رفح میں زمینی حملہ کیا تھا، جہاں 15 لاکھ سے زائد بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔
اس نے رفح کراسنگ کے فلسطینی حصے پر بھی قبضہ کر لیا، جو کہ انسانی امداد کے لیے ایک اہم راستہ ہے اور اس علاقے کا بیرونی دنیا کا واحد گیٹ وے ہے۔