سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ملتوی
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنا دورہ پاکستان موخر کر دیا ہے جس سے اسلام آباد کو مایوسی ہوئی ہے کیونکہ اس نے سرمایہ کاری اور معاہدوں میں اضافے کی امید ظاہر کی تھی۔
انیس مئی کو طے شدہ، اس دورے کے ملتوی ہونے کا اعلان وجوہات بتائے بغیر کیا گیا۔
پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی جانب سے نئی تاریخ پر اتفاق ہونے پر دورے کی تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا۔
پاکستان سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے اس دورے کا بے تابی سے انتظارکر رہا ہے