افغانستان میں تباہ کن سیلاب نے 90 افراد کی جان لے لی
افغانستان کے 15 صوبوں میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 90 افراد ہلاک اور 54 زخمی ہو گئے۔
ہزاروں ہیکٹر زرعی اراضی اور مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔
قندھار، زابل، اروزگان اور دیگر صوبوں میں جانی اور بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔
حکام کے مطابق 10,789 مویشیوں، 2,134 گھروں اور وسیع زرعی اراضی کا نقصان ہوا ۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، فضائیہ نے سیلابی پانی میں پھنسے سینکڑوں افراد کو بچا لیا۔
اس کے باوجود، کسانوں کے لیے امید ہے کیونکہ حالیہ بارشوں نے ملک کے آبی ذخائر کو بھر دیا ہے، جو آنے والے سال کی فصلوں کے لیے نیک شگون ہے ۔