غزہ میں 38 فلسطینی شہید، مزاکرات جاری
فلسطینی وزارت کے ایک بیان کے مطابق غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 38 فلسطینی شہید کر دیے گۓ
قاہرہ میں جنگ بندی کے مذاکرات کے بارے میں متضاد اطلاعات آ رہی ہیں ۔
مصری میڈیا پیش رفت کا اشارہ دے رہا ہے جبکہ حماس اور اسرائیلی حکام کسی معاہدے کے قریب ہونے کی تردید کر رہے ہیں۔
مصری ریاست سے منسلک میڈیا نے کہا کہ مذاکرات میں اہم نکات پر “اہم پیش رفت” ہوئی ہے ، قطری اور فلسطینی وفود مزید بات چیت کے لیے عارضی طور پر قاہرہ سے روانہ ہو گئے ہیں۔
وائی نیٹ نیوز نے کہا ہے کہ معاہدہ قریب نہیں ہے۔
فلسطینی خان یونس میں تباہ شدہ گھروں کی طرف لوٹ رہے ہیں کیونکہ جنوبی غزہ کے شہر پر حملہ کرنے کے کئی ماہ بعد زیادہ تر اسرائیلی فوجی انخلاء کر رہے ہیں۔
اسرائیل نے غزہ میں 322 امدادی ٹرکوں کے داخلے کا اعلان کیا ہے، جو چھ ماہ قبل محصور علاقے پر اس کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے روزانہ کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
سات اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 33,207 فلسطینی ہلاک اور 75,933 زخمی ہو چکے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق 7000 لاشیں محصور علاقے میں بمباری سے تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہوئی ہیں
مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں
حماس کے 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے میں اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد 1,139 ہے۔