غزہ میں ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہید
اسرائیل کے فضائی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 104 فلسطینی شہید اور 162 زخمی ہوئے ہیں۔
نصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں اموات کی تعداد 27 ہوگئی۔
غزہ شہر میں امداد تقسیم کرنے والی ٹیم پر ایک اور اسرائیلی حملے میں کم از کم 23 افراد جان کی بازی ہار گئے.
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ انہوں نے پیر کے روز ہونے والے حملے میں الشفاء ہسپتال میں موجود 90 افراد کو شہید کر دیا ہےا۔
اس نے مزید کہا کہ اسرائیل میں تقریباً 300 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 160 سے زیادہ کو حراست میں لیا گیا۔
فلسطینی حکام نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہادتیں مریض اور بے گھر افراد کی ہیں۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹھ حملوں میں 100 سے زائد امدادی کارکن جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
غزہ میں فلسطینی میڈیا آفس کا الزام ہے کہ یہ حملے قحط کو گہرا کرنے اور بھوک کو مستقل کرنے کی اسرائیل کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اکتوبر سے لے کر اب تک صحت کی سہولیات پر 410 حملوں کی اطلاع دی ہے، جس میں سینکڑوں افراد جان بحق اور زخمی ہوئے۔
اقوام متحدہ کی ایجنسی نے ایکس پر کہا کہ ان حملوں میں 685 اموات، 902 زخمی، 99 تنصیبات کو نقصان پہنچا اور 104 ایمبولینسیں متاثر ہوئیں۔
اسرائیلی فورسز نے الجزیرہ کے صحافی محمود الیوا کو الشفا میڈیکل کمپلیکس سے گرفتار کر لیا
اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 31,923 فلسطینی شہید اور 74,096 زخمی ہو چکے ہیں۔