یمن کے حوثیوں کی ممکنہ امریکی برطانوی حملے سے نمٹنے کی مشقیں
یمن میں حوثی افواج نے امریکہ اور برطانیہ کے ممکنہ حملے کی نقل کرتے ہوئے فوجی مشقیں کی ہیں
پرومسڈ ڈے مینیور نام کی ان مشقوں میں شدید جنگی تربیت شامل تھی، جس میں یمنی گاؤں پر غیر ملکی افواج کی نقلی ہوائی لینڈنگ بھی شامل تھی
ایک ہزار سے زائد جنگجوؤں نے ان مشقوں میں حصہ لیا جن میں عوامی مزاحمتی کمیٹیاں بھی شامل تھیں
یمن کے وزیر دفاع میجر جنرل ناصر العتیفی نے یمن کی خود مختاری اور جارحیت پسندوں کے خلاف مزاحمت پر زور دیتے ہوئے بیرونی خطرات سے اپنے دفاع کی صلاحیت پر زور دیا
امریکی اور اسرائیلی بحری جہازوں پر حالیہ کامیاب حملوں کے بعد حوثیوں نے بحر ہند تک بحری کارروائیوں کو بڑھانے کے ارادوں کا بھی اعلان کیا ہے
حوثیوں نے بحر ہند اور کیپ آف گڈ ہوپ کے آس پاس بحری جہازوں پر حملہ کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا ہے
وہ غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کو اپنی کارروایوں کی وجہ قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے منسلک جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہیں
بریگیڈیئر جنرل یحییٰ ساری نے اپنے توسیعی منصوبوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جدید صلاحیتیں حاصل کر لی ہیں
عالمی شپنگ کمپنیاں حوثیوں کے خطرات سے بچنے کے لیے اپنے راستوں میں تبدیلی کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں
ماہرین کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے پاس بحر ہند میں بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی میزائل اور ڈرون کی صلاحیتیں ہیں
ان کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے حاصل کردہ میزائل کم از کم 650 کلومیٹر تک اور ڈرونز 2000 کلومیٹر تک جا سکتے ہیں۔