دل خراش ویڈیو فوٹیج سامنے اگئی جس میں غزہ کے شہریوں کو بھوک سے نمٹنے کے لیے گھاس کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے
غزہ کی پٹی کو قحط کا شدید خطرہ ہے- اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے رکاوٹوںمیں محصور فلسطینی زندہ رہنے کے لیے گھاس کھانے کا سہارا لے رہے ہیں۔
بہت سارے خاندان اپنی روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں کیونکہ ان کے بنیادی غذائی ذرائع ختم ہو چکے ہیں۔
گزشتہ ہفتے ایک فلسطینی والد نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے آس پاس کے علاقے سے جمع کیے گئے پرسلین سے سوپ بنایا۔
فلسطینی کھانا پکانے کے لیے مختلف سبزیاں جمع کر کے خرید رہے ہیں۔
بہت سے لوگ غذائی قلت سے مرنے کے خطرے میں ہیں۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے غزہ میں آنے والے قحط کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ امدادی ادارے غزہ کے شمال میں خوراک پہنچانے کے لیے اسرائیل کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں سے گزرنے کی تگ و دو میں لگے ہوئے ہیں۔