اسرائیل کا غزہ میں امداد کے منتظر لوگوں پر حملہ، درجنوں افراد شہید، سینکڑوں زخمی
ایک المناک واقعے میں شمالی غزہ شہر میں کم از کم 20 فلسطینی شہید اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ تب پیش ایا جب اسرائیلی فوج نے امداد کے منتظر ایک ہجوم پر حملہ کیا۔
غزہ کی وزارت صحت نے اس حملے کو “پہلے سے سوچا ہوا قتل عام” قرار دیا ہے۔
کویت راؤنڈ اباؤٹ، جہاں امداد پہنچائی جاتی ہے، خوراک کے لیے بے چین شہریوں کے لیے ایک خطرناک علاقہ بن چکا ہے۔
اسرائیلی ٹینکوں نے معصوم شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اسرائیل کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کی وجہ سے حملے کے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود زخمیوں کا علاج نہیں کیا گیا جس سے اموات میں اضافہ ہو گیا۔
اسرائیلی فوج نے ذمہ داری لینے سے انکار کرتے ہوئے بے بنیاد الزام لگایا کہ ‘مسلح فلسطینیوں’ نے تشدد شروع کیا۔
تاہم، عینی شاہدین اور میڈیا ذرائع نے تضاد ظاہر کیا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے نہتے شہریوں پر گولہ بارود کا استعمال کیا گیا۔
یہ غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے دوران امداد کے متلاشیوں پر ساتواں حملہ ہے، جس میں کل 160 سے زیادہ فلسطینی شہری جان کی بازی ہار گئے
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 149 افراد جان بحق اور 300 زخمی ہوئے ہیں۔
اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 31,490 فلسطینی شہید اور 73,439 زخمی ہو چکے ہیں۔