غزہ میں اسرائیلی جنگ میں بچوں کی ہلاکتوں کی تشویشناک شرح کا انکشاف
اسرائیل نے غزہ میں پانچ ماہ کے دوران پچھلے چار سالوں میں ہونے والے تمام عالمی تنازعات سے زیادہ بچے مارے ہیں۔
فلسطینی میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی جارحیت سے اب تک 13,430 بچے اور 8,900 خواتین شہید ہو چکی ہیں۔ یہ 7 اکتوبر سے ہلاک ہونے والوں کا 75 فیصد ہیں۔
فلسطینی علاقوں سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانی نے اقوام متحدہ کو ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے اسرائیلی جنگ کی مذمت کرتے ہوئے اسے نسل کشی کی ایک منظم شکل قرار دیا۔
رپورٹ میں اسرائیلی قبضے کے تحت فلسطینی بچوں کو درپیش سنگین حالات پر روشنی ڈالی گئی ہے، جس میں تنازعہ کے تباہ کن اثرات پر زور دیا گیا ہے
رپورٹ میں غزہ کی شہری آبادی، خاص طور پر اس کے بچوں پر ٹارگٹ حملوں اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی کا خاکہ پیش کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوئی ہے۔
رپورٹ کے نتائج منظم طریقے سے نشانہ بنانے، اندھا دھند بم دھماکوں، اور ضروری بنیادی ڈھانچے کی تباہی کی پریشان کن تصویر پیش کرتے ہیں۔