یہودی پروفیسرز کا بائیڈن اور سینیٹ سے نئے اینٹی سمیٹزم بل کو مسترد کرنے کا مطالبہ ]
ٹھ سو سے زیادہ یہودی پروفیسروں نے صدر جو بائیڈن اور سینیٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نئے اینٹی سمیٹزم بل کو مسترد کر دیں ۔
ماہرین تعلیم کا استدلال ہے کہ یہ ایکٹ اسرائیل پر تنقید کو یہود دشمنی سے جوڑ کر یہودی امریکیوں کے خلاف خطرات کو مزید بڑھا سکتا ہے۔
ترقی پسند ڈیموکریٹس اور کچھ ریپبلکنز کی مخالفت کے باوجود حال ہی میں ایوان سے منظور ہونے والا بل بین الاقوامی ہولوکاسٹ ریمیمبرنس الائن کی یہود دشمنی کی تعریف کو نافذ کرنے کی ایک کوشش ہے۔
اس میں ایسی شقیں شامل ہیں جن کے تحت اسرائیلی پالیسیوں پر تنقید کو جرم سمجھا جایگا۔
وہ یہود دشمنی کی متبادل تعریفیں تجویز کرتے ہیں جوکہ نیکسس ڈاکومنٹ یا یروشلم اعلامیہ میں شامل ہیں ۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ تعریفیں یہودیوں کی حفاظت یا شہری حقوق پر سمجھوتہ کیے بغیر یہود دشمنی سے نمٹنے کے لیے زیادہ موثر ہیں ۔