ہندوستانی مصالحوں کے معیار پر عالمی تشویش
حفاظتی خدشات پر ہندوستانی مصالحوں کو عالمی سطح پر جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔
ہانگ کانگ فوڈ سیفٹی سینٹر نے کینسر سے جڑے زہریلے کیمیکل ایتھیلین آکسائیڈ کی موجودگی کی وجہ سے ہندوستانی مصالحہ جات کمپنیوں کے بارے میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
سنگاپور، مالدیپ اور ہانگ کانگ نے ہندوستانی مصالحوں پر پابندی لگا دی ہے، یورپی یونین فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے پانچ سالوں میں 500 سے زیادہ ہندوستانی مصالحوں پر پابندی لگائی گئی ہے
مسالوں کے علاوہ، گری دار میوے، خشک میوہ جات، اور دیگر ہندوستانی کھانے کی اشیاء کو بھی کڑی نگرانی کا سامنا ہے ۔
ریاستہائے متحدہ امریکا میں زہریلے عناصر اور کیمیائی ملاوٹ کی وجہ سے گزشتہ سال 30 فیصد سے زیادہ ہندوستانی مسالوں کی درآمدات کو مسترد کر دیا گیا تھا۔