ہزاروں روہنگیا بنگلہ دیش کی سرحد پر پناہ کی تلاش میں
میانمار کی راکھین ریاست میں بڑھتے ہوئے تنازعے کے باعث ہزاروں روہنگیا بنگلہ دیش سرحد پر جمع ہو رہے ہیں
میانمار کی فوج اور باغی گروپوں کے درمیان جھڑپوں سے بے گھر روہنگیا تشدد سے بچنے کے لیے گاؤں چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔
روہنگیا رہنماؤں کے مطابق، تقریباً 200 پناہ گزین بنگلہ دیش میں داخل ہوئے ہیں، جو چھوٹی کشتیوں پر اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر کاکس بازار پناہ گزین کیمپوں تک پہنچے ہیں۔
باغی گروپوں کے حالیہ حملوں نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے، جس سے مزید نقل مکانی ہوئی ہے۔
روہنگیا افراد نے میانمار میں شدید گولہ باری کی اطلاع دی ہے بہت سے خاندان الگ ہو گئے ہیں اور اپنے پیاروں کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہیں۔
بنگلہ دیش کے حکام پناہ گزینوں کی کسی بھی آمد کے خلاف چوکس ہیں انہوں نے سرحد پر سکیورٹی سخت کر دی ہے ۔