کینیڈا کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی لگانے کا اعلان : رپورٹ
کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی تمام ترسیل روکنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اقدام پیر کے روز طویل بحث کے بعد امن کے لیے کوشاں ایک تحریک کی جدوجہد کی وجہ سے عمل میں ایا قانون سازوں نے 204 – 117 ووٹ دے کر اس اقدام کو یقینی بنایا۔
اس تحریک میں حتمی “ریاست فلسطین کے قیام” کی حمایت کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
کینیڈا نے اس سے قبل فوجی سامان اور ٹیکنالوجی کے برآمدی اجازت نامے پر عارضی طور پر معطلی کی تھی۔
لیکن اس سے قبل کچھ الجھنیں تھیں کیونکہ گلوبل افیئرز کینیڈا کو اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات پر درخواستیں موصول ہوتی رہیں۔
وزیر دفاع بل بلیئر نے کہا کہ وزارت خارجہ اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ پابندی کیسے نافذ کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران اسرائیل کو مہلک فوجی فروخت کے حوالے سے کافی تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔