چین کی طرف سے ایک بار پھر حماس کی حمایت کا اعادہ
چین نے حماس کو فلسطینی قومی تشخص کا لازمی جزو سمجھتے ہوئے اس کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ایلچی وانگ کیجیان نے دوحہ میں قطر میں چین کے سفیر کی موجودگی میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی۔
کیجیان نے آزاد ریاست کے لیے فلسطینیوں کی خواہشات کی خاطر چین کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔
حماس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چینی ایلچی نے تشدد کو روکنے اور فوری انسانی امداد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ہنیہ نے اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے، بے گھر فلسطینیوں کی واپسی، اور سیاسی مقاصد کے حصول پر زور دیا۔ انہوں نے یروشلم کو دارالحکومت کے طور پر ریاست کا درجہ دینے پربھی زور ڈالا ۔
انہوں نے بین الاقوامی فورمز میں چین کے معاون کردار اور غزہ کے لیے اس کی امداد کی تعریف کی۔ چین کا موقف بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان فلسطین کے ساتھ اس کی یکجہتی کو واضح کرتا ہے۔