چین نے ایغوروں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگا دی
چین نے ایغوروں کے ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔
سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور نے ایک ویڈیو نوٹس جاری کیا ہے جس کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتاری، بھاری جرمانے اور سماجی کریڈٹ کی سزاوں کا سامنا کرنا پڑیگا
مزید برآں، ٹوئٹر اور یوٹیوب کے ساتھ ساتھ کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کے پلیٹ فارمز تک رسائی پر بھی پابندی ہے
عالمی اویغور کانگریس کے الشات حسن کوکبور کے مطابق، اس اقدام کو چین کی جانب سے شدید جبر کے پیش خیمہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
پولیس لوگوں کے فون چیک کر رہی ہے اور اور غیر ملکی ویب سائٹس اور وی پی این کے استعمال کے خلاف وارننگ جاری کر رہی ہے۔
ہیومن رائٹس واچ سے تعلق رکھنے والی سوفی رچرڈسن کے مطابق، یہ پابندی سنکیانگ میں چینی پالیسیوں کی ناکامی کی نشاندہی کرتی ہے۔