پاکستان کے 2024 کے انتخابات : شفافیت میں نمایاں کمی
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے 2024 کے عام انتخابات کے بارے میں اپنا جائزہ جاری کر دیا ہے
جائزے کے مطابق گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں شفافیت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی
مجموعی فیئرنس اسکور 49% تک گر گیا جو کہ 2018 کے مقابلے میں تین پوائنٹس کم اور 2013 کے بعد سب سے کم ہے
انتخابات 2013 اور2018 کے لیے شفافیت کے جائزے کے اسکور بالترتیب 57% اور 52% تھے
پلڈاٹ نے انتخابی عمل میں شفافیت اور احتساب کو بڑھانے پر زور دیا
اس نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے تاخیر اور کوتاہیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
جن اہم مسائل پر روشنی ڈالی گئی ان میں شیڈولنگ میں تاخیر، سیاسی جبر اور موبائل اور انٹرنیٹ کی معطلی شامل ہیں۔
نتائج میں تضادات اور فارمز کی اشاعت میں تاخیر نے انتخابات کی ساکھ کو مزید نقصان پہنچایا۔
مزید یہ کہا گیا کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ نہیں کی گئی جس پر تنازعہ برقرار ہے
پولنگ سے قبل کا مرحلہ 2018 سے مماثل تھا لیکن 2013 کے معیار سے کم تھا۔