پاکستان کے وزیر اعظم نے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ملک کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچانے کا عزم
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعہ کو اسلام آباد میں پودا لگا کر ملک گیر شجر کاری مہم کا آغاز کیا
انہوں نے گزشتہ سال کے 240 ملین پودوں کی تعداد کو دوگنا کرنے کا اعلان کیا
اس موقع پر انہوں نے موسمیاتی خطرات کو کم کرنے کے لیے پاکستان کے جنگلات کے رقبے کو جو اس وقت کل رقبے کا محض 5 فیصد ہے بڑھانے کی فوری ضرورت پر روشنی ڈالی۔
گلوبل کلائمیٹ رسک انڈیکس کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے پاکستان کی درجہ بندی کو آب و ہوا سے متعلق خطرات کے لیے 5 ویں سب سے زیادہ خطرناک ملک کے طور پر اجاگر کیا اور اس سلسلے میں فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے با عث 1999 سے 2018 تک ملک کو اربوں ڈالر کے مالی نقصان کے علاوہ 10,000 قیمتی جانوں کے ضیاع کا سامنا کرنا پڑا۔ اس لیے تعلیمی اداروں سمیت تمام سطحوں پر موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا بہت ضروری ہے
انہوں نے تمام پاکستانی شہریوں سےدرخواست کی کہ وہ ملک کو موسمیاتی تبدیلی کی آفات سے بچانے اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیں