پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر میں مہنگائی کے خلاف مارچ دوبارہ شروع
سول سوسائٹی اور تجارتی تنظیموں نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر جسے آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) بھی کہا جاتا ہے میں بجلی کے بلوں اور ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چار روزہ ہڑتال کی کال دی ہے۔
مختلف تنظیموں کے زیراہتمام عوامی ایکشن کمیٹی (اے اے سی) نے دارالحکومت مظفرآباد تک لانگ مارچ کا آغاز کیا۔
میرپور میں جھڑپوں کے بعد، جہاں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوئے، آزاد جموں و کشمیر کے حکام نے نیم فوجی دستے تعینات کر دیے۔
اہم مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، جبکہ بازار، اسکول اور ٹرانسپورٹ خدمات معطل ہیں۔
بڑھتی ہوئی مہنگایئ کی وجہ سےآزاد کشمیر بدامنی کا سامنا کر رہا ہے ۔ مظاہرین معاشی دباؤ کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔