ملائیشیا میں جرابوں پر لفظ الله سے اشتعال
ملائشیا میں کے کے سپر مارٹ آؤٹ لیٹس میں جرابوں پر لفظ الله لکھے ہونے سے اشتعال پھیل گیا
ملائیشیا کے وزیر برائے مذہبی امور، محمد نعیم مختار نےشہریوں کو پرامن رہنے کی تاکید کی ہے ۔
وزیر نےلفظ “اللہ” کی حرمت پر زور دیا اور اس واقعے کی تحقیقات کا وعدہ کیا ۔
نائب وزیر داخلہ شمس الانوار ناصرہ نے ذمہ داروں کو جرمانے یا قید کی تنبیہ کی ہے۔
کے کے سپر مارٹ نے وینڈر کو نگرانی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے معذرت کی۔
یقین دہانیوں کے باوجود، یونائیٹڈ ملائیز نیشنل آرگنائزیشن (یو ایم این او) نے سپر مارٹ کے خلاف بائیکاٹ اور مزید کارروائیوں کا مطالبہ کیا۔
پارلیمان میں خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر داخلہ شمس الانوار ناصرہ نے کہا کہ قصورواروں کو جرمانہ یا تین سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
سپر مارٹ کے بانی کے کے چائی نے کہا کہ ملائیشیا میں ان کی 800 برانچوں کے معائنے کے بعد صرف تین اسٹورز میں ایسی جرابوں کا ذخیرہ پایا گیا، جن میں 14 جوڑوں پر “اللہ” لکھا تھا ۔
وینڈر کمپنی کے مالک زن جیان چانگ نے کہا کہ موزے چین سے درآمد کیے گئے تھے اور ان بوریوں میں شامل تھے جن میں مختلف ڈیزائن کے 1,200 جوڑے تھے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کے عملے نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا اور ہر جراب کا معائنہ نہیں کیا۔