متحدہ عرب امارات کا غزہ انتظامیہ میں کردار ادا کرنے سے انکار
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے جنگ کے بعد غزہ کی پٹی کا انتظام سنبھالنے سے انکار کر دیا ہے۔
خلیجی ملک نے ایسے کسی بھی تعاون کو مسترد کر دیا جو اسرائیل کے اقدامات کو قانونی شکل دے سکتا ہو ۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے یو اے ای کی شمولیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی قانونی بنیاد نہیں ہے۔
بن زاید نےایسی فلسطینی حکومت کی حمایت کے عزم پر زور دیا جو عوام کی امنگوں، سالمیت اور آزادی کی عکاس ہو۔
متحدہ عرب امارات ان عرب ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے 2020 میں اسرائیل کو تسلیم کیا تھا ، لیکن غزہ کی جنگ نے نئے قائم ہونے والے تعلقات پر دباؤ ڈالا ہے۔