فلسطینی عورتیں تاریخ کے تاریک ترین دور سے گزر رہی ہیں
فلسطینی وزیر اعظم محمد شتیہ نے کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب باقی دنیا عورتوں کا عالمی دن منا رہی ہے فلسطینی خواتین تاریخ کےتاریک ترین دنوں سے گزر رہی ہیں
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی خواتین ماری جا رہی ہیں، بے گھر ہو رہی ہیں، بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں ان کے شوہر اور بچے مارے جا رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ یہ دن خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں کو یاد دلاتا ہے کہ گزشتہ پانچ مہینوں میں غزہ میں 9 ہزار خواتین شہید ہوئی ہیں کئی گنا زیادہ زخمی ہوئی ہیں اور 10 لاکھ کے قریب بے گھر ہیں
فلسطینی میڈیا آفس نے گزشتہ پیر کو کہا کہ گزشتہ پانچ ماہ سے جاری جارحیت کے باعث 8,900 خواتین کی ہلاکتیں ہوئیں
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں روزانہ اوسطاً 63 فلسطینی خواتین کو قتل کیا ہے