غزہ کا غذائی بحران مزید خطرناک صورت اختیار کر گیا، اقوام متحدہ کی طرف سے وارننگ جاری
انٹیگریٹڈ فوڈ سیکیورٹی فیز کلاسیفیکیشن (آئی پی سی) کی ایک سنگین رپورٹ سامنے ائی ہےجس کے مطابق شمالی غزہ میں شدید قحط جاری ہے۔ محصور شدہ علاقے میں میں نصف سے زیادہ آبادی تباہ کن بھوک کا سامنا کر رہی ہے۔
آئی پی سی بین الاقوامی تنظیموں کا ایک منظم گروہ ہے جو بحران کی شدت کا تعین کرنے کے لیے غذائی تحفظ، غذائیت اور روزی روٹی کی قلت اور دستیابی کے بارے میں معلومات کا تجزیہ کرتا ہے۔
پیر کو جاری کردہ آئی پی سی کی رپورٹ کے مطابق، صورتحال دسمبر 2023 سے بڑھ گئی ہے۔ شدید غذائی عدم تحفظ دوگنا ہونے کے ساتھ، 1.1 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں۔
سوڈان اور افغانستان جیسے خطوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے غزہ کو اب 2004 کے بعد خوراک کے بحران کا سب سے زیادہ سامنا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ نومبر 2023 اور جنوری 2024 کے درمیان تباہ شدہ زرعی زمین کا تناسب 25 فیصد سے بڑھ کر 60 فیصد ہو گیا۔
اس میں بتایا گیا کہ 300 سے زائد گودام، 100 زرعی گودام، 46 فارم ذخیرہ کرنے کی سہولیات، 119 جانوروں کی پناہ گاہیں، 200 فارمز، نیز آبپاشی کے لیے استعمال ہونے والے 600 سے زائد کنویں تباہ ہو چکے ہیں، جبکہ زیادہ تر مویشیوں کو لاوارث، ذبح یا فروخت کر دیا گیا ہے۔
غزہ کے باشندے زندہ رہنے کے لیے جانوروں کی خوراک اور گھاس کھانے کا سہارا لے رہے ہیں۔
محدود رسائی، تباہ شدہ انفراسٹرکچر اور جاری حملوں نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔
تازہ ترین تجزیہ آنے والے قحطکے بارے میں وارننگ دیتا ہے جب تک کہ فوری کارروائی نہ کی جائے۔
یوروپی یونین کے عہدے داروں نے اسرائیل پر بحران کو بڑھاوا دینے کا الزام عائد کیا- خارجہ پالیسی کے سربراہ نے بھوک کو “جنگ کے ہتھیار” کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کی۔
امدادی کوششیں بشمول خوراک کی فضائی اور سمندری ترسیل جاری ہیں، لیکن ناکافی ہیں۔ بین الاقوامی تزبزب کے باوجود، غزہ میں مصائب بدستور جاری ہیں، جس کے رہائشیوں کے لیے المناک نتائج ہیں۔