غزہ پر حملہ جاری, اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس چیف نے استعفیٰ دے دیا
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، غزہ کی وزارت صحت نے جاری اسرائیلی حملوں کے دوران 54 فلسطینیوں کی شہادت اور 104 کے زخمی ہونے کی اطلاع دی۔
غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 24 افراد شہید ہو گئے جن میں 16 بچے اور چھ خواتین شامل ہیں۔
بہت سے لوگ تا حال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں لیکن امدادی کاروائیوں میں رکاوٹیں حائل ہیں۔
وسطی غزہ میں دیر البلاح میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
طیاروں نے وسطی غزہ میں نوصیرات پناہ گزین کیمپ میں السورحہ قبرستان کے ارد گرد کے علاقے میں شہریوں کے ایک گروپ کو بھی نشانہ بنایا۔
یروشلم میں ایک کار نے راہگیروں کو ٹکر مار دی جس سے تین افراد زخمی ہو گئے۔
کئی اسرائیلی نیوز ویب سائٹس پر پوسٹ کیے گئے سیکیورٹی کیمروں کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک سفید کار سڑک کے ایک کونے پر لوگوں کے ایک گروپ سے ٹکرا رہی ہے۔
اسپین کے وزیر خارجہ جوس مینوئل البریز نے دیرپا جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ترک نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیل پر جنگ بندی مذاکرات کو روکنے اور ناکام بنانے کا الزام لگایا۔
اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 34,151 فلسطینی شہید اور 77,084 زخمی ہو چکے ہیں۔