عالمی عدالت انصاف سے اسرائیل کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ
جنوبی افریقہ نے بین الاقوامی عدالت برائے انصاف سے اسرائیل کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے
جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر کی گئی پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف مزید اقدامات کرے تاکہ فلسطینیوں کو قحط کا سامنا نہ کرنا پڑے
جنوبی افریقہ نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں امداد کی فراہمی کو بلا تاخیر یقینی بنایا جائے
جنوبی افریقہ کے صدر کی جانب سے بدھ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ غزہ میں رہنے والے لوگ مزید انتظار نہیں کر سکتے
بیان میں کہا گیا کہ عدالت مزید سماعت کے بجائے فوری اقدامات کا حکم دے تاکہ صورتحال کی سنگینی سے فورا نمٹا جا سکے
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں خوراک کی عدم فراہمی کے باعث بڑے پیمانے پر جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے
امداد فراہم کرنے والے اداروں نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں کے باعث غذائی بحران سنگین تر ہوتا جا رہا ہے
ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق امدادی ٹرکوں کی تعداد کو دگنا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کی بنیادی ضرورتیں پوری کی جا سکیں
جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر کی گئی پچھلی اپیل کے نتیجے میں عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو حکم دیا کہ وہ نسل کشی پر مبنی اقدامات سے گریز کرے لیکن اسرائیل نے ان الزامات کو رد کر دیا
عدالت کی جانب سےحتمی فیصلہ آنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں