ریپر سینٹ لیونٹ کا غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی
یروشلم میں پیدا ہونے والے ریپر سینٹ لیونٹ نے 23 ویں کوچیلا ویلی میوزک اینڈ آرٹس فیسٹیول کیلیفورنیا میں غزہ میں فلسطینیوں کی حالت زار کو اجاگر کیا ۔
لیونٹ جنہوں نے اپنے بچپن کا کچھ حصّہ غزہ میں گزارا چھ ماہ سے جاری نسل کشی اور 75 سالہ قبضے کی طرف توجہ مبذول کرتے ہوئے، اپنے لوگوں کے مصائب پر روشنی ڈالی۔
غزہ میں لیونٹ کے خاندان کا ہوٹل بھی تباہ ہو گیا ہے ۔
فنکار نے اپنی پرفارمنس میں پرانے اور نئے گانے شامل کیے، جن میں دیرا اور فرام غزہ ود لو، جو 2023 میں ریلیز ہوا تھا۔
گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والاگانا دیرا اس ہوٹل کے نام پر ہے جسے لیونت کے والد نے اس وقت بنایا تھا جب یہ خاندان 2000 میں غزہ منتقل ہوا تھا۔
لیونٹ نے یہ گانا غزہ سے تعلق رکھنے والے 15 سالہ ریپر ایم سی عبدل کے ساتھ گایا ہے
دیگر فنکاروں ٹائلر، خالق اور وکٹوریہ مونیٹ نے بھی تہوار کے دوران فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔