بیلجیئم باکسنگ مقابلے میں کشمیری نوجوان فتح یاب
ازاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سولہ سالہ عبداللہ احمد نے برسلز میں منعقدہ سالانہ بیلجیئم باکسنگ مقابلے میں اپنی باکسنگ کی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر 18 امیچور کیٹیگری، 54 کلوگرام میں فتح حاصل کی۔
احمد نے تین راؤنڈز میں صوبائی چیمپئن سینٹینو لیونارڈ کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا، جو نوجوان کھلاڑی کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔
اس کی جیت پر زبردست تالیاں بجائی گئیں، بیلجیئم اور پاکستانی کمیونٹیز نے اپنی خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔
احمد کے والد محمد شبیر جرال نے اپنے بیٹے کی کامیابی کوپاکستان ازاد کشمیر اور بیلجیم کے لیے اعزاز قرار دیا اور ملک میں کھیلوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔
احمد کی جیت نہ صرف کھیلوں کو فروغ دیتی ہے بلکہ کشمیرجس کا نصف سے زیادہ حصہ بھارتی قبضے میں ہے کے جاری مسائل کے بارے میں بیداری اور وکالت کی ضرورت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔