بھارت کا متنازع شہریت قانون: امریکی سینیٹر کا اظہار تشویش
امریکی سینیٹر بین کارڈن نے ہندوستان کے متنازع شہریت قانون پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کی مسلم کمیونٹی پر اس کے اثرات ہونگے ۔
یہ قانون اگرچہ چار سال قبل اپنایا گیا تھا، لیکن اس پر عمل درآمد حال ہی میں عام انتخابات سے قبل شروع کیا گیا ہے ۔
کارڈن نے امریکہ بھارت تعلقات کی اہمیت پر زور دیا جو انسانی حقوق کی مشترکہ اقدار پر مبنی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے بھی مذہبی آزادی اور شہریوں سے مساوی سلوک کی حمایت کی۔
تاہم، بھارت نے تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون مظلوم اقلیتوں کے تحفظ کے لیے ہے۔
یہ قانون پڑوسی ممالک کے غیر مسلم تارکین وطن کو شہریت فراہم کرتا ہے