بڑے برانڈز کو چیلنج کرنے کے لیے سویڈن میں فلسطین کولا لانچ کر دی گئی
دو فلسطینی بھائیوں نے سویڈن میں کوکا کولا اور پیپسی کے متبادل سافٹ ڈرنک فلسطین کولا کی تیاری شروع کر دی ہے۔
یہ مشروب اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنے والے صارفین کے لیے کارآمد ہے۔
دونوں بڑے برانڈز کو قابض ریاست سے اپنے تعلقات کی وجہ سے تنقید اور بائیکاٹ کا سامنا ہے۔
فلسطین کے ساتھ یکجہتی کو فروغ دینے والی سوشل میڈیا پوسٹس میں مشروب تیار کرنے والے بھائیوں کو دیکھا جا سکتا ہے
فلسطین کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کے بعد سے اسرائیل سے فائدہ اٹھانے یا اس کی حمایت کرنے والی کمپنیوں کے خلاف بائیکاٹ کی مہم تیز ہو گئی ہیں۔