انتخابی ریلی کے دوران ہندوستانی وزیر اعظم کی جانب سے مسلمانوں کو نشانہ بنائے جانے پر تنازعہ
ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے انتخابی جلسے کے دوران مسلمانوں کو گھس بیٹھیے قرار دیا اور کہا کہ وہ باقی شہریوں کی دولت ہڑپ کرلیں گے۔
حزب اختلاف کی جماعتوں نے مودی کے ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جان بوجھ کر بھارت کی 200 ملین مسلم اقلیت کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
اپنی تقریر میں مودی نے دعویٰ کیا کہ سابقہ حکومت، جس کی قیادت کانگریس پارٹی نے کی تھی نے کہا تھا کہ ملک کی دولت پر پہلا حق مسلمانوں کا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کانگریس موجودہ الیکشن جیت گئی تو لوگوں کی دولت ان لوگوں میں تقسیم کی جائے گی جن کے زیادہ بچے ہیں۔ان کا اشارہ مسلمانوں کی طرف تھا
بی جے پی کی سینئر شخصیات جیسے یوگی آدتیہ ناتھ جو اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ ہیں تقاریر میں مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز تبصرے کرتی رہی ہیں
تاہم وزیر اعظم کے طور پر مودی نے مسلمانوں کو کھل کر نشانہ بنانے سے اب تک گریز کیا تھا ۔
تجزیہ کار اس بات پر کافی فکر مند ہیں کہ خود وزیراعظم اب فرقہ وارانہ خطوط پر ووٹروں کو پولرائز کر رہے ہیں۔