امریکی مسلمان ریسلر کو حجاب کے باعث اولمپک ٹرائلز سے باہر کر دیا گیا
جارجیا سے تعلق رکھنے والی ایک باصلاحیت مسلمان ریسلر کو حجاب کی وجہ سے یو ایس اولمپک ٹرائلز میں شرکت سے روک دیا گیا۔
یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ حکام کا کہنا ہے کہ جمیلہ میک برائیڈ کا حجاب پہننے پر اصرار یو ڈبلیو ڈبلیو کے مقرر کردہ بین الاقوامی یکساں معیارات کی خلاف ورزی ہے۔
جمیلہ میک برائیڈ دو ہزار چوبیس کی قومی چیمپئن ہیں اور انہوں نے ٹیم ٹرائلز کے لیے بھی کوالیفائی کیا تھا
حکام کا کہنا ہے کہ میچوں کے دوران میک برائیڈ کا بازوؤں اور ٹانگوں کو ڈھانپنا یو ڈبلیو ڈبلیو کے قوانین سے متصادم ہے۔
یو ایس اے ریسلنگ نے یو ڈبلیو ڈبلیوضوابط کا حوالہ دیتے ہوئے، حفاظتی خطرات اور ممکنہ غیر منصفانہ فوائد کا دعوی کرتے ہوئے ان کی اپیل کو مسترد کر دیا۔
میک برائیڈ کی بہن لطیفہ کو بھی یونیفارم کی خلاف ورزی کے نام پر بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت سے روک دیا گیا تھا۔
اس فیصلے کے باوجود جمیلہ ریسلنگ میں انصاف اور تنوع کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔