امریکی تھنک ٹینک نے افغانستان اور پاکستان سے بڑھتے ہوئے ‘دہشت گردی’ کے خطرے سے خبردار کر دیا
یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس (یو ایس آئی پی) کی ایک حالیہ رپورٹ میں افغانستان اور پاکستان سے پیدا ہونے والے نام نہاد دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔’
مئی میں جاری ہونے والی رپورٹ میں ان خدشات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ خطے میں انسداد دہشت گردی کی کوششیں چین اور روس کے ساتھ مقابلے کی وجہ سے زیادہ کارآمد ثابت نہیں ہو رہی۔
امریکی رپورٹ نے یہ دعوی کیا کہ کوششوں کے باوجود، طالبان کے بعض گروہوں کے ساتھ داعش کے تعلقات برقرار ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو امریکی رپورٹ نے ایک اہم خطرہ کے طور پردکھایا،اور یہ الزام لگایا کہ یہ تنظیم امریکی ہلاکتوں اور امریکہ پر حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے ذمہ دار ہے۔
مزید برآں، رپورٹ میں پاکستان میں ممکنہ عدم استحکام اور امریکہ کے ایک اہم اتحادی بھارت کے لیے خطرات بڑھنے سے خبردار کیا گیا ہے۔
امریکی رپورٹ کے مطابق ان خطرات کو روکنے میں ناکامی سے امریکہ کی ساکھ اور علاقائی استحکام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔