اقوام متحدہ کے اداروں کے سربراہان کی طرف سے غزہ کے محاصرے کی مذمت، جنگ روکنے کے لیے کارروائی پر زور
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے اسرائیل کی طرف سےغزہ میں بنیادی ضروریات کی فراہمی سے انکار کو “غیر انسانی اور ناقابل برداشت” قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی صورتحال انسانیت کو داغدار کرتی ہے۔
ایک بیان میں، انہوں نے کہا کہ حالیہ جائزوں سے غزہ کے الشفاء ہسپتال میں وسیع پیمانے پر تباہی کا انکشاف ہوا ہے، جو صحت کی ضروری خدمات میں رکاوٹ ہے۔
کوششوں کے باوجود، بنیادی ضروریات کی رسائی سے انکار بحران کو مزید بڑھا دیتا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ یہ حقیقت کہ غزہ میں 70 فیصد اموات خواتین اور بچوں کی ہیں جنگ کے فوری خاتمے کا موجب ہینی چایئے۔
اقوام متحدہ کے انسانی امور کے سربراہ مارٹن گریفتھس نے بھی اسرائیل کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے ساتھ غداری قرار دیا۔
انہوں نے شہریوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں اور امدادی کارروائیوں کے کمزور ہونے سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کارروائی پر زور دیا۔
گریفتھس نے غزہ کی سنگین صورتحال پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ فوری اقدامات میں صحت کی سہولیات اور کارکنوں کی حفاظت، امداد تک رسائی میں سہولت فراہم کرنا اور جنگ بندی پر عمل درآمد شامل ہے۔
یہ درخواستیں غزہ میں مصائب کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی مداخلت کی فوری ضرورت پر زور دیتی ہیں۔