اسرائیل کی طرف سے مغربی کنارے کے نور شمس کیمپ میں نسل کشی کی گئی: فلسطینی اہلکار
ایک فلسطینی اہلکار نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے کے نور شمس کیمپ میں نسل کشی کر رہا ہے۔
تلکرم اور نور شمس کیمپ میں اسرائیلی فوج کے جاری محاصرے اور فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا ہے اور رہائشیوں کو خوراک اور بجلی تک رسائی نہیں ہے۔
رپورٹوں میں فلسطینیوں کے گھروں پر بمباری، ایمبولینس تک رسائی میں رکاوٹ اور متعدد رہائشیوں کی گرفتاریوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
کالونائزیشن اینڈ وال ریزسٹنس کمیشن کے سربراہ معیاد شعبان نے جانیں بچانے اور کیمپ میں طبی امداد کی اجازت دینے کے لیے فوری بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی فوج ایمبولینسوں کو مغربی کنارے میں تلکرم میں واقع نور شمس کیمپ میں داخل ہونے سے روک رہی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کے باوجود اسرائیل یہ خونریزجنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔
تل ابیب کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں “نسل کشی” کے ارتکاب کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔