اسرائیل نے 240 فلسطینی خواتین کو اکتوبر سے اب تک حراست میں لیا: این جی او
گزشتہ اکتوبر سے تقریباً 240 فلسطینی خواتین کو اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے سےحراست میں لیا۔
ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم کے مطابق رواں سال فلسطینی خواتین کے لیے سب سے خونریز رہا۔
فلسطینی قیدیوں کی تنظیم نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی خواتین کو نشانہ بنانا اسرائیلی قبضے کی سب سے نمایاں اور منظم پالیسیوں میں سے ایک ہے۔
غیر سرکاری تنظیم نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں حراست میں لی گئی فلسطینی خواتین کی تعداد کا فی الوقت کوئی صحیح اندازہ نہیں ہے۔
ایک اندازے کے مطابق مغربی کنارے کی تقریباً 60 فلسطینی خواتین اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔