اسرائیلی غیر قانونی اباد کاروں نے مغربی کنارے میں موجود گھر اور گاڑی کو نذر اتش کر دیا
غیر قانونی اسرائیلی اباد کاروں کے ایک منظم گروہ نے ایک فلسطینی گھر اور گاڑی جو کہ البان الشرقیہ گاؤں میں موجود تھی وہ نذر آتش کر دیا۔
یہ گاؤں مغربی کنارے کے شہر نا بلوس کے قریب واقع ہے۔
علاقے کے میئر یعقوب اویس نے واقع کی اطلاع دی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مقامی دیہات کے لوگوں نے اسرائیلی حملے کے خلاف مزاحمت کی اور غیر قانونی اباد کاروں کو نکال باہر کیا ان واقعات میں ایک فلسطینی زخمی ہو گئے
یہ واقعہ غزا میں جاری جنگ کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں موجود کشیدگی کو ظاہر کرتا ہے فلسطین میں موجودہ حالات میں اسرائیل کو پوری دنیا سے پریشر کا سامنا ہے کہ بیرون اقوامی قوانین اور انسانی حقوق کا احترام کیا جائے۔
کچھ ہی عرصہ پہلے امریکہ اور برطانیہ دونوں نے غیر قانونی اسرائیلی اباد کاروں کی طرف سے کیے جانے والے حملوں کا نوٹس لیا ہے اور ان واقعات میں ملوث افراد پر پابندیاں عائد کی ہیں۔
ہزاروں غیر قانونی اسرائیلی اباد کار فلسطینیوں کے درمیان مغربی کنارے میں رہتے ہیں
یہ غیر قانونی اباد کار بہت سارے ظلم اور لا قانونیت کے واقعات میں ملوث رہتے ہیں۔ یاد رہے کہ مغربی کنارے میں موجود یہ اسرائیلی ابادیاں بیر الاقوامی قوانین کے مطابق غیر قانونی ہیں۔