چلی نے اپنے ایرو اسپیس فیئر سے اسرائیلی کمپنیوں کو باہر کر دیا
چلی نے 2024 کے بین الاقوامی فضائی اور خلائی میلے سے اسرائیلی کمپنیوں کو باہر رکھنے کا اعلان کیا ہے
چلی کی فضائیہ کے زیر اہتمام یہ میلہ لاطینی امریکہ کا ایک اہم ایرو اسپیس ایونٹ ہے، جس میں 40 سے زائد ممالک کی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں
وزیر دفاع مایا فرنینڈز نے غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کا حوالہ دیتے ہوئے اس فیصلے کی تصدیق کی۔
چلی کی وزارت خارجہ نے فوری طور پر جنگ بندی اور فلسطین کو اقوام متحدہ کا رکن تسلیم کرنے کا مطالبہ دہرایا
سابق چانسلر نے بھی اس اقدام کی حمایت کی ہے
سینیٹر جوآن اگناسیو لاٹور نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے اس اقدام کی تعریف کی ہے
ڈپٹی گونزالو ونٹر نے بھی اس فیصلے کی حمایت کی ہے
چلی کی فلسطینی کمیونٹی نے چلی کے صدر گیبریل بورک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس فیصلے کو انصاف اور انسانی حقوق کے اصولوں سے ہم آہنگ قرار دیا ہے
صدر بورک کی حکومت نے غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اجتماعی سزا اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
چلی نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ ان خلاف ورزیوں سے باز ائے اور فلسطینیوں کو ان کے نقصانوں کا معاوضہ ادا کرے