غزہ کے تنازع پر مسلم تنظیموں نے وزراء کی افطار پارٹیوں کا بائیکاٹ کردیا
اسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریا کی دو مشہور مسلم تنظیموں نے وزراء کی طرف سے دی گئی افطار پارٹیوں کی دعوت ناموں کو رد کر دیا ہے
اسٹریلین نیشنل امام کونسل اور اسلامک کونسل اف وکٹوریہ کی طرف سے یہ رد عمل ظاہر کرتا ہے کہ اسٹریلیا کی مسلم کمیونٹی اسٹریلوی حکومت کے غزہ کے معاملے پر پالیسی کی شدید مخالفت کرتی ہے
عادل سلمان جو کہ وکٹوریا کی تنظیم کے صدر ہیں کہتے ہیں کہ یہ فیصلہ فلسطینیوں کے دکھ اور الم میں اظہار یکجہتی کے لیے کیا گیا
دوسری تنظیم کے ترجمان کے مطابق حکومت کی جانب سے مسلمان کمیونٹی کی پریشانی پر ردعمل نہ دینا انتہائی مایوس کن ہے
یاد رہے کہ تناؤ کی اس صورتحال میں شیخ وسام چرقوی کے مطابق مسلمان کمیونٹی میں شدید رنج اور غصے کی کیفیت موجود ہے
کرس منز کی فلسطینی پالیسی پربھرپور تنقید کی وجہ سے مسلمان کمیونٹی یکدم متحرک ہو چکی ہے اور اس کے اگلے الیکشن پر شدید اثرات مرتب ہوں گے
ان اعتراضات کے باوجود وزراء افطار پارٹیاں منعقد کرنے پر مصر ہیں۔ بہرحال انہوں نے مسلمانوں کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ فلسطین سے متعلق ان کے احساسات کی قدر کی جائے گی اور یہ افطار ڈنر ایک سنجیدگی اور احترام کے ماحول میں منعقد کیے جائیں گے۔