غذا میں ایک اور فلسطینی صحافی شہید تعداد 133 ہوگئی
منگل کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک فلسطینی صحافی مارا گیا
حکام اور سرکاری میڈیا نے بتایا کہ اس سے اسرائیل کی طرف سے نشانہ بنائے گئے صحافیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 133 ہو گئی ہے۔
فلسطینی الاقصیٰ چینل کے لیے کام کرنے والے محمد سلامہ اپنے پورے خاندان سمیت اس وقت مارے گئے جب اسرائیلی جنگی طیاروں نے دیر البلاح میں ان کے گھر کو نشانہ بنایا
غزہ کے میڈیا آفس نے اسرائیلی فوج پر فلسطینی صحافیوں کو قتل کرنے کا الزام لگایا ہے تاکہ حقیقت کو چھپایاجا سکے
اسرائیل پر عالمی عدالت انصاف میں نسل کشی کا الزام ہے۔
جنوری میں عدالت نے ایک عبوری حکم میں تل ابیب کو نسل کشی کی کارروائیوں کو روکنے اور غزہ میں شہریوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کی ضمانت دینے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا