بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی سو کھیپوں کے فروخت کی منظوری دے دی
غزہ پر اسرایلی جنگ کے آغاز کے بعد سے صرف پانچ مہینوں میں، بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو 100 سے زیادہ ہتھیاروں کی کھیپیں فروخت کردی ہیں۔
اسلحے کی ان منظوریوں نے کانگریس کے نوٹیفکیشن کو نظرانداز کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک اسرائیل کو صرف دو فوجی امداد کی کھیپیں فروخت کی گئ ہیں۔
اس سامان میں 106 ملین ڈالر مالیت کے ٹینک، گولہ بارود اور 147.5 ملین ڈالر مالیت کے اجزاء ہیں جو بم بنانے کے لیے درکار ہیں۔
اسرایل کے لیے اسلحے کی مزید فروخت کا انکشاف ایک خفیہ بریفنگ کے دوران کیا گیا۔
ناقدین، بشمول بائیڈن کے سابق اہلکار جیریمی کونینڈک نے منظوریوں کی حیرت انگیز تعداد پر تشویش کا اظہار کریا ہے، کیونکہ اس کا مطلب اسرایل کی غزہ پر مسلط جنگ میں براہ راست امریکی مداخلت ہے۔
سینیٹر برنی سینڈرز جیسے وکلاء اور قانون سازوں کی طرف سے فوجی امداد روکنے کے مطالبات کے درمیان، امریکہ کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔
فارن اسسٹنس ایکٹ کے تحت، امریکہ کسی ایسے ملک کو امداد فراہم نہیں کر سکتا جو انسانی امداد کی فراہمی پر پابندی لگاتا ہو۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے منگل کو ایک پریس بریفنگ کے دوران اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے وزراء نے غزہ میں “آٹے کی فراہمی” اور دیگر امداد کو روک دیا ہے۔