اقوام متحدہ کی عدالت میں اسرائیل کی حمایت پر جرمنی کے خلاف سماعت شروع
بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کے لیے جرمنی کی حمایت کے خلاف ہن نکاراگوا کی درخواست پر دو روزہ سماعت شروع کر دی ہے ۔
نکاراگوا نے جرمنی پر الزام لگایا ہے کہ وہ اسرائیل کی فوجی مدد کر کے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی یو این آر ڈبلیواے کو ڈی فنڈ کر رہا ہے، اور اس طرح نسل کشی کو سہولت فراہم کر رہا ہے۔
اردن کے جج عون شوکت الخصاونہ کو مقدمے کی صدارت کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔
نکاراگوا کے قانونی نمائندوں کا کہنا ہے کہ جرمنی کے اقدامات 1948 کے نسل کشی کنونشن اور 1949 کے جنیوا کنونشن کے خلاف ہیں۔
نکاراگوا کی جانب سے، فرانسیسی قانونی ماہر ایلین پیلٹ نے نسل کشی اور قانون کی خلاف ورزیوں کو روکنے میں جرمنی کی ناکامی پر زور دیا۔
پیلٹ نے جرمنی پر زور دیا کہ وہ نسل کشی میں ملوث ہونے سے بچنے کے لیے اسرائیل کو دی جانے والی امداد معطل کرے۔
نکاراگوا کے سفیر کارلوس جوز ارگیلو گومز نے نکاراگوا کی فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا
عدالت جرمن وفد کے دفاع کی سماعت کے لیے منگل کو دوبارہ اجلاس کرے گی۔
جنوری میں، جنوبی افریقہ کی طرف سے لائے گئے ایک مقدمے کے بعد، عدالت نے اسرائیل کو حکم دیا کہ وہ غزہ پر اپنی جنگ میں نسل کشی کی کارروائیوں کو روکے۔