اسرائیل فلسطین جنگ بندی مذاکرات تل ابیب کی ہٹ دھرمی پر تعطل کا شکار
غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے قاہرہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔
مصر، قطر اور امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات اہم اختلافات کی وجہ سے کسی حل تک پہنچنے میں ناکام رہے۔
اسرائیلی وفد کی قاہرہ سے واپسی کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
مصر کی القہرہ نیوز نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں فریق ملاقات کی نئی تاریخ طے کیے بغیر قاہرہ سے روانہ ہو گئے۔
فلسطینی گروپ نے مصر اور قطر کی طرف سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کر لیا تھا۔
لیکن اسرائیل نے رفح میں فوجی آپریشن جاری رکھنے کا انتخاب کیا ۔
حماس کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ گیند اب مکمل طور پر اسرائیل کے ہاتھ میں ہے۔